Add Poetry

اگر انکار نہ کرتا

Poet: Saleem Nasir By: Saleem Nasir, Lahore

اب اصرار کرتا ہوں
کہ زندگی ادھوری ہے
کہ دکھ ہے نا رسائیوں کا
کہ رشتے بے ثبات ہیں
کہ بگڑے اب حالات ہیں
کہ خالی میرے ہاتھ ہیں
کہ اپنی زندگی میں اب
کئی اب مشکلات ہیں
کہ میرا ساتھ دینے میں
کئی برسوں کی دُوری ہے
کہ ہر داستاں اب تک
رہی کیونکر ادھوری ہے
کہ اب جگ ہنسائیوں کا
کہ ساری بے اعتنائیوں کا
میں یوسف نہیں پھر بھی
ذکر کرتا ہوں بھائیوں کا
کہ میں اقرار کرتا ہوں
مجھے اپنوں نے لوٹا ہے
یہی اظہار کرتا ہوں
اپنے دل کے جذبوں پہ
اگر اعتبار نہ کرتا
کبھی اِک ہاں جو کہہ دیتا
کوئی اصرار نہ کرتا
تو ہوتی مختلف زندگی
اگر انکار نہ کرتا

Rate it:
Views: 894
12 May, 2008
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets