Add Poetry

ایسا اثر دوا میں نہیں جو ماں کی دعاؤں میں

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

اس آس پہ بیٹھے ہیں راہوں میں
شاید کوئی لے لے اپنی بانہوں میں

وہی ہمیں تنہا چھوڑ کے چل دیے
ہم آئے تھے جن کی پناہوں میں

وہ اس لیے میرا ساتھ نا دےسکا
مجبوری کی زنجیر تھی اس کے پاؤں میں

مال وزر سے بھی ہمیں میسر نا ہوا
جو سکون تھا وطن کی چھاؤں میں

ایسا اثر دنیا کی کسی دوا میں نہیں
جو ہوتا ہے اک ماں کی دعاؤں میں

اب تو دن رات یہی فکر رہتی ہے
کہ کب لوٹ کر جائیں گے گاؤں میں

یہاں ہر چہرہ اجنبی سا لگتا ہے
کوئی نہیں ہے میرے آشناؤں میں

جو موت کے منہ سے لوٹ آتے ہو اصغر
کوئی تو یاد رکھتا ہے دعاؤں میں

Rate it:
Views: 853
07 Nov, 2008
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets