Add Poetry

ایسا تو کوئی شخص بھی ہم کو ملا نہیں

Poet: Khalid Roomi By: Khalid Roomi, Rawalpindi

ایسا تو کوئی شخص بھی ہم کو ملا نہیں
غم کا مزا جہان میں جس نے چکھا نہیں

اندھیر اس قدر بھی تو یارو ! مچا نہیں
دل شہر آرزو کا ہے، ماتم کدا نہیں

امید ہے جوان تو ہیں حوصلے بلند
منزل پہ جو نہ پہنچے، یہ وہ قافلہ نہیں

شہر ستمگراں میں ہیں شبیر کے مرید
ہم کو یزیدیت سے کوئی واسطہ نہیں

آوارگان دشت محبت ہمیں تو ہیں
وہ شخص ہے ادھورا، جو ہم سے ملا نہیں

رہنے دو کیوں کریدتے ہو بار بار اسے
پریوں کی داستان میرا ماجرا نہیں

جانا ہے زندگی کے مصائب کو دیکھ کر
دنیا میں رنج و غم کی کوئی انتہا نہیں

میرا سخن وفا و محبت کا ہے پیام
بغض و حسد ، نفاق مرا راستا نہیں

انجام کا رہا اسے رومی ! ہمیشہ خوف
جس نے کیا مآل سپرد خدا نہیں

Rate it:
Views: 461
08 Feb, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets