Add Poetry

ایسا مکتب بھی کوئی بنایا جاۓ!!!

Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آباد ,پنجاب, پاکستان

ایسا مکتب بھی کوئی بنایا جاۓ
سلیقہ محبت کا جہاں سکھایا جاۓ

کس قدر تلخ ہے محبت میں دھوکہ کھانا
تم کہتے ہو اب بھی مسکرایا جاۓ

ضبط نے سنبھال رکھا ہے آنکھ کا پانی
کب تلک خود کو مگر آزمایا جاۓ

بھٹکے تیری گلی کے کہاں تک پہنچے
حال ان کا بھی ذرا سنایا جاۓ

اچھا لگتا ہے تیرے دست ء دعا میں رہنا
مگر یہ کیا کہ اجاڑ کر بسایا جاۓ

کیا یہ ممکن نہیں اے دوست کہ اب بھے
روٹھی بہاروں کو پھر منایا جاۓ

دل ہے مصر اب بھی اسی پر عنبر
چاہا جاۓ اسے اپنا بنایا جاۓ

Rate it:
Views: 457
10 Apr, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets