ایسی بھی کیا جلدی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

اتنی دیر کوئی کرتا ہے
جتنی تم نے کردی ہے

پھر بھی کہتے رہتے ہو
ایسی بھی کیا جلدی ہے

رستہ تکتے تکتے
اپنی عمر تمام تمام ہوئی

سحر گئی دن پھر شام آئی
جب شام دحلی تو رات آئی

کتنے موسم آئے
کتنے موسم آکر چلے گئے

لیکن دل آنگن میں آنے والے
موسم ٹھہر گئے

اس برکھا کی بدلی نے
پت جھڑ کی بارش کر دی ہے

اتنی دیر کوئی کرتا ہے
جتنی تم نے کردی ہے

پھر بھی کہتے رہتے ہو
ایسی بھی کیا جلدی ہے

Rate it:
Views: 498
02 Jun, 2009