Add Poetry

ایک اچھی لڑکی تھی، ہم بھی اسے اچھے لگے

Poet: Basheer Badr By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

ایک اچھی لڑکی تھی، ہم بھی اسے اچھے لگے
دیر تک لیکن کہاں چلتے ہیں ایسے سلسلے

وہ بھی کیا بھرپور دن تھے یاد آتے ہیں بہت
آگ اوڑھنی اور بچھائی، پانیوں پر ہم چلے

کچھ دنوں کے بعد پیتل کی طرح پوجیں گے لوگ
ہم کھڑے ہیں اور گز ے جا رہے ہیں قافلے

آنے والے آئیں گے اور جانے والے جائیں گے
خوبصورت ہیں بہت آواگون کے سلسلے

Rate it:
Views: 318
09 Dec, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets