ایک شخص کے کُھو جانے کا ڈر کیوں نہیں جاتا
Poet: By: Tariq Baloch, hub chowkiایک شخص کے کُھو جانے کا ڈر کیوں نہیں جاتا
یہ خوف میرے دل سے اُتر کیوں نہیں جاتا
وہ میری حقیقت ہے تو پھر کیوں دُور ہے مجھ سے
وہ میرا خواب ہے تو پھر بکھر کیوں نہیں جاتا
منزل پھر پہنچ کر بھی اُسے کھونا پڑے گا
یہ طے ہے تو میرا شوقِ سفر کیوں نہیں جاتا
یہ شام ہر ایک شام فقط اُس کے نام
مت پوچھ کے میں شام کو گھر کیوں نہیں جاتا
More Sad Poetry






