ایک ماں تھی جس کو انتظار ہوتا تھا
Poet: By: Shafaq, Lahoreایک ماں تھی جس کو انتظار ہوتا تھا
جس کو فکر ہوتی تھی خیال ہوتا تھا
فون کر کے جو حال پوچھتی تھی میرا
جاگتی تھی جب تک میں گھر سے باہر ہوتا تھا
گھر آنے پر پوچھتی مجھ سے کھانے کا
جس کو میری ہر ضرورت کا احساس ہوتا تھا
پہچان لیتی تھی چہرے سے میرے
اگر میں کبھی پریشان ہوتا تھا
دیتی تھی دعا جب مجھے خوش رہنے کی
اسی لمحے میں ہر فکر سے آزاد ہوتا تھا
More Sad Poetry






