ایک ناری کے من کی کیفیت

Poet: جمال رومی By: Jamal Roomi, Karachi

ایک ناری کے من کی کیفیت

ساجَن میرے
منہ ہے پھیرے
شیشے جیسے
وعدے تیرے
تم بَستے ہو
مَن میں میرے
مَن پنچھی کو
دُکھ ہے گھیرے
لے چَل مجھ کو
جوگی میرے
تم بن کیسے
اَگنی پھیرے
ٹَپ ٹَپ برسے
آنسو میرے

Rate it:
Views: 735
29 Jan, 2021