Add Poetry

اے خدا اس زمیں پر یہ کیا ہو گیا

Poet: maulana shamim ahmed By: SHAMIM AHMED, mumbai

اے خدا اس زمیں پر یہ کیا ہو گیا
آدمی آدمی کا ہے دشمن ہوا

آدمی کو زمیں کی قیادت ملی
سیادت ‘ سعادت ‘ امامت ملی

آدمی جانور کے مشابہ ھوا
اے خدااس زمیں پر یہ کیا ہوگیا

جہالت میں ظالم یہ کیا ہوگیا
جنوں میں خرد سے یہ کیا ہو گیا

شرافت کرامت کو کیا ہو گیا
آدمی آدمی کا خدا ہو گیا

خدا نے گدائ کا کاسہ دیا
نبی نے نیابت اساسہ دیا

زماں کو زمیں سے پیام آگیا
آدمی آدمی کا خدا ہو گیاخخ

Rate it:
Views: 597
23 Nov, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets