اے خدائے جہاں دہائی ہے
Poet: babar ilyas babar By: Babar ilyas babar, Muzaffarabadاے خدائے جہاں دہائی ہے
اآج اُس شوخ کی ودائی ہے
ہم جسے سوچنے سے ڈرتے تھے
وہ مقدر میں گھڑی آئی ہے
اُس کے دستِ حنا کی خوش بُو نے
دل میں اِک آگ سی لگائی ہے
اُس طرف بج رہی ہے شہنائی
اِس طرف جاں لبوں پہ آئی ہے
کیا ترے پاس دل نہیں قاصد
یہ خبر کس لیے سنائی ہے
وہ تو گھر بھی بسا چکا بابر
آنکھ راہوں میں کیوں بچھائی ہے
More Sad Poetry






