اے سجن
Poet: zahida ali By: zahida ali, pakpattan sharifمیرے غم
میری الجھنیں
میرے پاس رہنے دو اے سجن
یہ ساتھی ہیں سب
میری تنہائی کے
انہیں مجھ سے نہ جدا کرو اے سجن
میں تیرے سنگ
سب لمحے خوشی کے بیتاؤں گی
مگر میری آنکھ کے آنسو
میری پلکوں میں سجنے دو اے سجن
بہار کے گجرے میں تیرے لئے
ہاتھ میں پہنوں گی
مگر
خزاں کے اجڑے پتے میری گود میں سجنے دو
اے سجن
More Sad Poetry






