Add Poetry

اے قوم کی ملالہ

Poet: SUNDER KHAN By: SUNDER KHAN, KSA

چہرہ تیرا روشن
جیسے چاند کا ھالہ
جیتی رھے تو
اے قوم کی ملالہ

عظمت کا نشاں تو
جراءت کی زباں تو
پھولوں کا بیاں تو
پاکیزہ تیری آنکھیں
جیسے زم زم کا ھو پیالہ
قائم رھے تو
اے قوم کی ملالہ

ھر دعا میں تو شامل
الله دے تجھے صحت کامل
ذات ھے تیری فرشتوں کی حامل
اب وقت کرے گا یوں
اس ظلم کا ازالہ
جیتی رھے تو
اے قوم کی ملالہ

ھر گھر میں تیرے دم سے
ھے علم کا ستارہ
لفظوں کا سمندر ھے
تیرے لہجے کا کنارا
جبیں پے تیری چمکے
پاکیزگی کی مالا
قائم رھے تو
اے قوم کی ملالہ

سوات کی ھر وادی میں
مہکار تو بن جائے
جھرنوں کی روانی کی
جھنکار تو بن جائے
تو ظلم کے اندھیروں میں
ھے نئی صبح کا اجالا
جیتی رھے تو
اے قوم کی ملالہ
آمین

Rate it:
Views: 510
13 Oct, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets