اے میری معصوم آنکھ یہ خواب دیکھنا بند کر
Poet: Hina Saeed Ghumman By: Hina Saeed Ghumman, Dahranwala, Bahawalnagarاے میری معصوم آنکھ یہ خواب دیکھنا بند کر
بھلا خوابوں کی بھی کوئی حقیقت ہے؟؟؟
جو اٍک آہٹ میں ہی ٹوٹ جاتے ہیں
جہاں ہر طرف موت رقاصاں ہو
وہاں جہاں ظْلمت اور اندھیرا ہو
جس بازار میں اٍنسان بکتا ہو
جہا ں تاریکی اور تنگ نظری عام ہو
تنگ دستی اور بدحالی ہو
بے یقینی ہو بد گمْانی ہو
سناٹا ہو
آہٹ ہو
جہاں بیمار ذہنیت ہو
جہاں بھوکے ننگے لوگ ہیں
وہاں تیرے خوابو کا با غ کیوں کر تازہ رہے گا؟؟؟
تو! آنسو بہانا بند کر
اے میری معصوم آنکھ یہ خواب دیکھنا بند کر
More Sad Poetry






