اے میرے حالِ دل سے بے خبر
Poet: اجالا By: Ujala, Karachi اے میرے حال دل سے بے خبر
نہ پھیر مجھ سے نظر
دیکھ اک بار پلٹ کر
اور لے کبھی میری خبر
معلوم کر کس حال میں ہوں؟
پتا کر کس انتظار میں ہوں؟
سوچ ذرا کیوں تیرے پاس میں ہوں؟
آخر میں ایسی کس آس میں ہوں؟
تُو پتھر رکھتا ہے سینے میں
یا میرے الفاظ ہیں بے اثر؟
اے میرے حالِ دل سے بے خبر
رہ میرے حالِ دل سے باخبر
More Sad Poetry






