Add Poetry

اے نئے سال

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

اے نئے سال
تجھے مبارک ہو
تو جو خوشیاں بڑھانے آیا ہے
لے کر صبحیں نئی امیدوں کی
میرے قسمت بنانے آیا ہے

اے نئے سال
میرے آنسوں بھی
التجاء اور دعا یہ کرتے ہیں
جس طرح تو نے آنکھ کھولی ہے
میری قسمت بھی یونہی کھل جائے

اے نئے سال
چند افسردہ ذہن
تجھ کو پھر یوں کریں گے آلودہ
تیری شب میں بہے گا خون یہاں
تیری صبحوں کو مائیں روئیں گی

اے نئے سال
تو بھی دیکھے گا
کس طرح ظلم ڈھایا جاتا ہے
بھوکے، ننگوں سے چھین کر سب کچھ
کس طرح حق دبایا جاتا ہے

اے نئے سال
تو گواہ رہنا

Rate it:
Views: 501
17 Jul, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets