بابا کے نام
Poet: حذیفہ قریشی By: حذیفہ قریشی , Islamabadوہ ایک شخص جسے شاد تھی دنیا میری
اجڑ گئی ہے اس کے بعد یہ دنیا میری
وہ تھا ایک دوست جسے کھونے سے ڈر لگتا تھا مجھے
ایک نام تھا جس کی نسبت سے دنیا جانتی تھی مجھے
تھی دنیا میں حثیت جس سے
میری دنیا میں تھی رونق جس سے
میں الجھتا جبیں دنیا سے وہ دنیا میں میری قوت تھا
ابھی معلوم پڑا دنیا سے کہ وہ ایک شخص نہیں دنیا تھا
اب ہے دولت بھی میرے پاس یہ دنیا بھی ہے
مگر جو رونق دنیا تھی اب کہاں ہے وہ
بہت دنوں سے نہیں اپنے درمیاں وہ شخص
اداس کرکے ہمیں چل دیا کہاں ہو وہ شخص
More Life Poetry






