بات نہ کرو ہم سے آشنائی کی

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

بات نہ کرو ہم سے آشنائی کی
آشنائی نے ہی تو رُسوائی کی

حد کردی میں نے مجبوری میں
کس قدر تو بے حیائی کی

جان بُوجھ کر اُسے درد دیا
کیا کیا کہہ کر لڑائی کی

کہا محبت نہ تھی تمہیں کبھی
تم نے محبت میں خود نُمائی کی

سادگی سے کیسے بتاتے اُسے
کہ گھڑی آ گئی ہے جُدائی کی

بیاں کیونکر ہوتا زُباں سے
کہ عادت ڈال لو شکیبائی کی

تصورات بد گماں ہونے والے ہیں
عمر بیت گئی ہے رعنائی کی

اب کیسے سجا کرے گا وہ
اُسے تو بڑی لگن تھی زیبائی کی

نہ چمن مہکے گا اب کبھی بھی
یہ ساری بات ہے تنہائی کی

میدانِ انصاف میں ہار آیا ہوں
نہ کہی سُنی گئی شیدائی کی

Rate it:
Views: 442
27 Apr, 2016
More Life Poetry