کراءے کے قاتل
کیا بھکشا دیں گے؟
کرن ہماری کھا جا ہے
ہم موسی کے کب پیرو ہیں
جو آسمان سے من و سلوی اترے گا
اپنی دونی کا گیندا
ہیرے کی جڑت کے گہنوں سے
گربت کی چٹیا پر
سوا سج دھج رکھتا ہے
میری کا طعنا معنا
اکھین کے سارے رنگوں پر
کہرا بن کے چھا جاتا ہے
کوڑ کی برکی کا وش
دیسی نغموں میں
ڈرم کا بے ہنگم غوغا
طبلے کی ہر تھاپ
کھا پی جاتا ہے
کراءے کے قاتل
کیا بھکشا دیں گے؟
ان کی آنکھوں میں تو
بارود کے موسم پلتے ہیں