Add Poetry

بالوں میں بکھری چاندی

Poet: By: maqsood hasni, kasur

بالوں میں بکھری چاندی
روح کی کب قاتل ہے
مرتی ہو کہ جیون
آس ہو کہ یاس
اک کوکھ کی سنتانیں ہیں
اک محور کے قیدی
بالوں میں بکھری چاندی
روح کی کب قاتل ہے
جب دل دریا میں
ڈول عشق کا ڈالو گے
ارتعاش تو ہو گا
من مندر کا ہر جذبہ
ہیر کا داس تو ہو گا
بالوں میں بکھری چاندی
روح کی کب قاتل ہے
ہر رت کے پھل پھول نیارے
چاندنی راتوں میں
دور امرجہ کے کھلیانوں میں
سیرابی دیتے ہیں
لب گنگا کے پیاس بھجاتے ہیں
بالوں میں بکھری چاندی
روح کی کب قاتل ہے
من مستی
آنکھوں کا کاجل
دھڑکن دل کی
زلفوں کی ظلمت
کب قیدی ہیں
بالوں میں بکھری چاندی
روح کی کب قاتل ہے
آتش گاہیں برکھا رتوں میں
جلتی تھیں جلتی ہیں
جلتی ہوں گی
بالوں میں بکھری چاندی
روح کی کب قاتل ہے

 

Rate it:
Views: 436
25 Nov, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets