ببھگی پلکوں تلے ہم نے چھپاۓ آنسو
Poet: Mohammed Masood By: Mohammed Masood , Meadows nottingham ukببھگی پلکوں تلے ہم نے چھپاۓ آنسو
ہنسنا چاہا مگر آنکھ میں آۓ آنسو
تم کو معلوم شاہد ہو کہ نہ ہو
تیرے جانے پہ بہت ہم نے بہاۓ آنسو
پیار ایک کھیل کہاں تھا کہ تماشہ کرتے
ہم نے یہ شوچ کے خود سے بھی چھپاۓ آنسو
جو تیرے سنگ بیتے تھے وہ دن بہت یاد آۓ
ہم نے انجام اے محبت پر بہاۓ آنسو
تو صدا خوش رہے آباد رہے شاد رہے
خدا کرے تیری آ نکھ میں کبھی بھی نہ آۓ آنسو
مسعود
تم نے دیکھا ہے کبھی چاند پہ بہتا پانی
میں نے دیکھا ہے یہ منظر تیرے رخسار پر اکثر
More Sad Poetry






