Add Poetry

بدلی بدلی سی زمانے

Poet: Ikram Ullah Atesh By: Ikram Ullah, abudhabi

بدلی بدلی سی زمانے کی فضا لگتی ہے
رات بھی آج کی راتوں سے جدا لگتی ہے

بھیگی بھیگی سی جو آتی ہے میری کھڑکی سے
مجھ کو تو تیری آنچل کی ہوا لگتی ہے

روز میں ایک نئے طوفان کو سر کرتا ہوں
دیکھے کس کی مجھے آج دعا لگتی ہے

لوگ کہتے ہیں کہ وہ عام سی ایک صورت ہے
مجھ کو تو سارے زمانے سے جدا لگتی ہے

زہر بھی دیں تو پی جاؤ تسلی سے اسے
ان کی ہاتھوں سے تو ہر چیز دوا لگتی ہے

Rate it:
Views: 611
18 May, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets