براہ راست مخالف نہ بن سکے جو لوگ
Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow براہ راست مخالف نہ بن سکے جو لوگ
مرے رقیب کے مداح بن گئے وہ لوگ
گناہ گار محبت تو اور بھی ہوں گے
کھٹک رہے ہیں زمانے کو گیوں ہمیںدو لوگ
کہیں غلط کو غلط مانا اتنا ظرف نہیں
مگر یہ کیا کہ غلط ہی کہیں صحیح کو لوگ
ہزاروں داغ لئے ہیں خود اپنے دامن میں
صلاح و درس وفا پھر بھی دیں ہمں کو لوگ
حسن ہر اینٹ کا اب دو جواب پتھر سے
جو بے زباں ہے ستاتے ہیں بس اسی کو لوگ
More Sad Poetry






