Add Poetry

برما کے شہیدوں کو سلام

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

یہ قوم کہاں جبر کے قدموں میں جھکی ہے
اس قوم کو شبیر کی میراث ملی ہے

یہ قوم ہے اس رحمت عالم کی پیروکار
جسکی حیات پاک شجاعت سے لکھی ہے

اس قوم کے دامن میں ہیں فاروق سے موتی
اس قوم کے اسلاف میں خالد ہے ۔ علی ہے

یہ جبر اس سے کلمہ چھڑائے کا کس طرح
عشق نبی دلوں سے مٹائے گا کس طرح

اے خون مسلماں تو کبھی رائیگاں نہیں
رک جائے جو ظلم سے یہ وہ کارواں نہیں

اے ارض میانمار یہ مسلے ہوئے گلاب
پھر پھوٹ پڑیں گےیقینا بن کے انقلاب

برما میں مسلمانوں پہ ڈھائے جانے والے ظلم پر کہ جس پہ ہمارا میڈیا شرمناک حد تک خاموش رہا

Rate it:
Views: 596
29 Jul, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets