برہنہ سر ہوں

Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharif

برہنہ سر ہوں
ردا چاہتی ہوں

دوستوں کی دوستی سے
پناہ چاہتی ہوں

راہوں کی الجھی ڈور کا
سرا چاہتی ہوں

منزل کے لئے قدموں کا
حوصلہ چاہتی ہوں

زندگی کے پر پیچ الجھے راستوں کو
سمجھنا چاہتی ہوں

خود کو جان لوں بس
فقط اتنا چاہتی ہوں

Rate it:
Views: 610
25 May, 2009