نہ میں خدا نہ پیمبر نہ بادشاہ تھا کوئی
سو تھک گیا محبت کی جنگ لڑتے ہوئے
بساطِ ذات سے بڑھ کر ترا خیال کیا
کہ خود ہی ڈوب چلا تجھ کو پار کرتے ہوئے
مرے وجود کے مالک ترے علاوہ بھی ہیں
وگرنہ عذر تو کوئی نہیں تھا مرتے ہوئے
وہ ہو رہا ہے جدا مجھ سے کتنا پاگل ہے
جواور الجھے مجھ سے کنارہ کرتے ہوئے