بعد اُس کے نہ ملِا اُس سا مہرباں کوئی
Poet: Riffat Yasmin By: Riffat Yasmin, Jhelum Pakistanبعد اُس کے نہ ملِا اُس سا مہرباں کوئی
ہم نے پایا نہ کبھی درد کا درماں کوئی
جِس نے ہر عہد وفاؤں کا کیا ہے مسمار
کب بھلا اپنے کیۓ پر ہے پشیماں کوئی
آبلہ پئی ملی دھوُپ میں جِس کی خاطر
ہم کو اُس جیسا ملا پھر نہ شبستاں کوئی
میں نے ہر لمحہ اُسے اپنا ہی سایہ سمجھا
مجھ کو کرتا ہی رہا پھر بھی ہراساں کوئی
راس ئی نہ کبھی شہر کی رونق دِل کو
اب یہ حسرت ہے ملے ہم کو بیاباں کوئی
بے نشاں ہوگیۓ سب اُس کے تقاضے رفعتؔ
ہوسکا ہو کے بھی کب ہم سا نمایاں کوئی
More Life Poetry







