بن تمہارے گزر نہیں ہوتی
Poet: Mubashar Islam By: Mubashar Islam , LAHOREبن تمہارے گزر نہیں ہوتی
زندگی یوں بسر نہیں ہوتی
ہم نے لاکھ کیے جتن مگر
بات کیوں پر اثر نہیں ہوتی
کون بیٹھے کسی کی راہوں میں
آس بھی عمر بھر نہیں ہوتی
جگمگاتی ہیں شہر کی گلیاں
روشنی میرے گھر نہیں ہوتی
کون دیوانہ کر گیا اے اسلام
کہ تجھ کو اپنی خبر نہیں ہوتی
More Sad Poetry







