بن لیا وہم کا جالا تم نے

Poet: Amjad adis By: Amjad Adis, Rawalpindi

بن لیا وہم کا جالا تم نے
دکھ میرا بعد میں پالا تم نے

حسرتیں جاگ ا ٹھیں برسوں کی
درد دل میں کیا ا چھالا تم نے

پڑ گئی میری ضرورت آخر
دے دیا میرا حوالہ تم نے

آئینے شہر سے گاؤں لائے
کوئی تو کام سنبھالا تم نے

دربدر ایسے ہوا ہوں گویا
دودھ سے بال نکالا تم نے
 

Rate it:
Views: 555
09 Aug, 2008