بن چاند کے
Poet: UA By: UA, Lahoreمیں جو تمہیں دے سکوں وہ سوغات نہیں ہے
جز اشکوں کے کچھ بھی میرے پاس نہیں ہے
تنہائیوں کی وحشت زخموں کی آہ و زاری
دکھ درد ہیں خوشی کی کوئی بات نہیں ہے
چار سو تماشہ ہے لاکھوں تماش بیں ہیں
اک تو ہے جو کہ آج میرے پاس نہیں ہے
تاروں کی انجمن میں بھی بے نور رات ہے
بن چاند کے مکمل یہ ادھوری رات نہیں ہے
غنچے اور کلیاں بھی ہیں گلشن میں چار سو
پر تجھ سا حسیں کوئی بھی گل پات نہیں ہے
عظمٰی یہ وقت خواب میں کھونے کا نہیں ہے
بیدار رہو کہ یہ دن ہے کوئی رات نہیں ہے
More Sad Poetry







