Add Poetry

بن ہو، ابر ہو، تیز ہوا ہو

Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

بن ہو، ابر ہو، تیز ہوا ہو
تیرے حُسن کا دِیا جلا ہو

پو بھی پھٹی، طوفان بھی اُٹھا
اب کوئی کیا جانے کیا ہو

آج کی کلیاں کب چٹکیں گی
شاید مستقبل کو پتا ہو

چاند بھی ساکن، وقت بھی ساکن
شاید توُ کچھ سوچ رہا ہو

پت جھڑ میں کیوں پھوُل نہ ڈھونڈے
جس نے تجھے کھو کر پایا ہو

بیلیں سی بَل کھاتی ہیں جب
کوئی سہارا ٹوٹ چلا ہو

توُ نے یوُں شرما کر دیکھا
جیسے تھک کر دِیا بُجھا ہو

میری تنہائی کی دُعا ہے
تیرے ساتھ بھری دُنیا ہو

وقتِ سحر یوُں کلیاں چٹکیں
جیسے تیرا نام لیا ہو

انساں کا معیار یہی ہے
خُوب دُکھی ہو، خُوب اچھا ہو

دِیے بُجھے ہیں، پھوُل کھِلے ہیں
شاید یہ شاہراہِ صبا ہو

تو کہتا ہے تارا ٹوُٹا
اور اگر آنسوُ ٹپکا ہو

Rate it:
Views: 309
15 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets