بنا کر میرے قاتل کو میرا ہی منصف
Poet: Phool By: Saleem Abbasi Phool, waesجدا غم میرے مجھ سے کیوں کر رہے ہو
تنہا رہنے کی سزا تجویز کیوں کر رہے ہو
جب ڈرتی ہیں خوشیاں سائے سے میری
پھر زبردستی ان کو ساتھ کیوں کر رہے ہو
بنا کر میرے قاتل کو میرا ہی منصف
رسم نبھانے کے لئے انصاف کیوں کر رہے ہو
ملتا ہے کون خاک میں مل جانے کے بعد
کر کے تلاش ضائع وقت کیوں کر رہے ہو
More Sad Poetry







