Add Poetry

بنام نوجوانان ہندوستان

Poet: Sumaira Athar By: Sumaira Athar, Bihar

یہ میرا چمن ہے میرا چمن
میں اپنے چمن کا بلبل ہوں
بلبل کی طرح چہیتے ہیں
پھولوں کی طرح مہکتے ہیں
خود اپنے چمن کے رکھوالے بنے ہم
جوش و خروش سے آگے بڑھے ہم
اپنے ہی چمن کو ویران بناکے
پھولوں کے باغ کو جڑسے مٹاکے
تمہیں کچھ حاصل ان سے ہوا ہے
ان کے مستقبل کو جلا کے
کتنے پھولوں کا قتل ہوا ہے
کتنے پھولیں مرجھا گئے ہیں
چمن کے پھولوں کو بنا کر اپنا نشانہ
کسی سے دشمنی کسی کو مٹانہ
کتنے ماؤں کے گود اجڑے ہیں
کتنے بڑھاپے کے سہارے گئے ہیں
اپنے ہاتھوں سے کل کو جلاکر
اپنے ہی چمن کو بنجر بنا کر
کہتے ہو شان سے ہندوستانی خود کو
پھر کیوں ہندوستان کی شان مٹاتے
پڑھ لکھ کر کامیاب ہم بنں
ہر ظلم و ستم سے نجات ملے
کمزور ناتوانوں کی لاٹھی بنں ہم
بھوروں کو چمن سے دور کریں ہم
اب نہ کوئی ظلم و ستم رہےگا
چمن کا ہر پھول کھلے گا
پھر فخر سے نعرے لگائیں گے
ہم ہندوستانی کہلائیں گے

Rate it:
Views: 305
07 Jun, 2017
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets