بنامِ زندگی
Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: Mirza Abdul Aleem Baig, Hefei, Anhui, Chinaتو بھی پشیماں ہے
میں بھی پریشاں ہوں
تو بھی غُور کرتی ہوگی
میں بھی سوچتا ہوں
تیرے کام کی عظمت‘ میرے نام کیا آئی
میرے نام کی شہرت‘ تیرے کام کیا آئی
تیرے خُواب بھی سنساں
میرے خُواب بھی ویراں
میرے اضطراب سے نہ مضطرب ہواتیرا دل کبھی
تیرے سکوں سے بیقرارکیوں ہو گیا ہوں میں؟
یہ جان کر تجھے کتنا کرب پہنچے‘ خدا جانے
آج تیرے خیالوں میں کیوں کھو گیا ہوں میں؟
More Life Poetry






