کیا ہوتے ہیں بندھن یہ
بتانے کا یہ کام کروں
کیوں کہوں جھوٹے ہیں یہ
کیوں ان کو بد نام کروں
یہ تو رشتے ہیں صداقت کے
یہ تو بندھن ہیں عبادت کے
جب انسان سے انسان جدا ہوں گے
جب سب آپس میں خفا ہو ں گے
جب ہر کوئی کہے میں ہی باوفا ہوں
اچھا ہے میں تنہا ہوں
یہ سوچ نہیں یہ دشمنی ہے
ہم تم میں کوئی تنہا نہیں
خود کی خود پر لاگو سزا ہے یہ
ہم تم میں ہر کوئی بے وفا نہیں
ہم تم حقیقت سے انجان یہاں
اسی لیے بندھن بد نام یہاں