بڑھ ہی جاتا ہے محبت کا اثر شام کے بعد

Poet: syed aqeel shah By: syed aqeel shah, sargodha

بڑھ ہی جاتا ہے محبت کا اثر شام کے بعد
ایک وحشت سے بھرے لگتے ہیں گھر شام کے بعد

تُو بھی سمجھے کہ محبت کی اذیت کیا ہے
کر کبھی میری طرح تُو بھی سفر شام کے بعد

تُو ہے مہتاب تو پھر دل میں اتر رات گئے
تُو ہے خورشید تو کچھ دیر ٹھہر شام کے بعد

آ کے بیٹھے ہیں ابھی شاخ پہ تھک کر پنچھی
آخری جیسے سہارا ہوں شجر شام کے بعد

جن پہ ہوں دن میں کئی رونقیں دیکھا تم نے
کتنے سنسان سے لگتے ہیں وہ در شام کے بعد

جنگوں سے مجھے آتی ہے صدا کون عقیل
شاخساروں سے تمہیں آئے نظرشام کے بعد

Rate it:
Views: 532
22 May, 2013