بڑے دنوں کے بعد دلِ ناتواں ہنسا
یہ معجزہ ہوا تو میرا مہرباں ہنسا
شاید غمِ جاناں کا اثر ماند پڑ گیا
پژمردہ کِھلکِھلایا رُخِ عاصیاں ہنسا
نویدِ نوبہار صبا بانٹ رہی ہے
عالم ہوا مُعطر سارا جہاں ہنسا
راحت ملی تو گوہر میٹھی نیند آگئی
تاروں نے کیا شُکرِ خدا آسماں ہنسا