بڑے کٹھن ہوتے ہیں لمحے جدائی کے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMبڑے کٹھن ہوتے ہیں لمحے جدائی کے
جلد ہم عادی بو جاتے ہیں تنہائی کے
تم دنیا والوں سے گلہ نا کرنا کبھی
یہاں تو بھائی کام نہیں آتے بھائی کے
یہ جو تم بار بار روٹھ جاتے ہو دوست
مجھے نظر آتے ہیں آثار جدائی کے
کچھ لوگ خود تو کبھی وفا کرتے نہیں
ہم سے انہیں رہتےہیں گلے بیوفائی کے
ساری دنیا پہ اس کا راج نظرآتا ہے
نا جانےکون پر کاٹے گا اس برائی کے
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم