بکھر رہی ہے محبت

Poet: Shama Ansari By: Shama, Gujranwala

بکھر رہی ہے محبت تیرے انتظار میں
جو ڈھونڈتی تھی اثر تیرے اقرار میں

ہم کہاں سے چلے اور کہاں آ گئے
تڑپ رہی ہے وفا تیرے انکار میں

کاش ہوجاتی خبر دلِ بیتاب کو
دیر سہتے یونہی تیرے اظہار میں

بکھر رہی ہے محبت تیرے انظار میں
جو ڈھونڈتی تھی اثر تیرے اقرار میں

جب سے رنگا ہے غیر کے رنگ میں تُو
بجھ رہی ہے شمع تیرے افکار میں

Rate it:
Views: 1202
14 Jan, 2011