Add Poetry

بکھرتی رات جب شبنم سے سجتی ہے

Poet: SN Makhmoor By: SN Makhmoor, Karachi

بکھرتی رات جب شبنم سے سجتی ہے
مری پلکوں سے اشکوں کو وہ چنتی ہے

چراغ ِ ہجر میں جلتا ہے دل میرا
ہوا جب موسم ِ سرما کی چلتی ہے

زماں میں منجمد دریا جو ہوتے ہیں
تو اشکوں میں روانی خوب ہوتی ہے

زماں سمجھے فلک سے اوس ہے اتری
زمیں گل کی مرے اشکوں سے سجتی ہے

ردائے کہر میں چھپتی سحر اکثر
ٹھٹھرتی رات کی آہوں کو سنتی ہے

دسمبر میں نہ جانے کیا ہوا ایسا
سلگتی جاں ، نظر بھیگی ہی ملتی ہے
 

Rate it:
Views: 407
31 Mar, 2014
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets