Add Poetry

بھول جا!!!!

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

شب کی تنہائیوں میں ہولے سے
سرسراتی فضا ہوئی گویا
چاند نے دی مجھے ضیا اپنی
دور تاروں سے یہ ندا آئی
کیوں بھلا خود کو تنہا سمجھا ہے
تیرگی کیوں بسائی رکھی ہے
خواہشیں کیوں لگائے رکھی ہیں
کب تلک یوں اداس بیٹھے گا
کب تلک محو یاس بیٹھے گا
تو ہی رستے کا اب مسافر ہے
تو ہی خود اپنے دل کی منزل ہے
اب یہ تارے تمھارے ساتھی ہیں
ان کے جھرمٹ سے بانٹ لے خود کو
تیرے احساس کو جو تسکیں دیں
ان ہوائوں کے ساتھ لے خود کو
بھول جا جو ہوا تھا الفت میں
مان لے جو لکھا ہے قسمت میں
بھول جا تو نے اس کو چاہا تھا
بھول جا اس کا جو بھی وعدہ تھا

Rate it:
Views: 591
28 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets