بھول جاتا ہوں

Poet: UA By: UA, Lahore

انہیں خوش دیکھ کر دکھ درد اپنے بھول جاتا ہوں
میرے دل میں درد ہو میں پھر بھی مسکراتا ہوں

جو ان کے چہرے پہ اداسی کی پرچھائیں آجائے
تو میں ہر مسکان کو اپنے رخ دل سے ہٹاتا ہوں

ان کے چہرے کی مسکانیں میرے دکھ دور کرتی ہیں
میں اپنوں کی خوشی پا کر اپنا ہر غم بھول جاتا ہوں

مجھے جو یاد رکھنا ہے مجھے وہ یاد رہتا ہے
جو یاد نہیں رکھنا وہ سب کچھ بھول جاتا ہوں

عظمٰی ہمارا دوست ہم سے اکثر کہتا رہتا ہے
اک تیرے سوا میں سبھی کچھ بھول جاتا ہوں

Rate it:
Views: 689
12 Mar, 2009