بھول جانا بھی ایک نعمت ہے
Poet: ارسلان حُسینؔ By: Arsalan Hussain, Ajmanدل تیری بات سے بلکل سہمت ہے
کسی کی قربت بھی ایک زحمت ہے
میں جو واقف ہوا محبت سے
یہ ایک شخص کی غنیمت ہے
وہ یاد آیا تو پھر سمجھ آیا
بھول جانا بھی ایک نعمت ہے
یہ من کا بوجھ اُتار دیتی ہے
اشکباری بھی ایک رحمت ہے
حُسینؔ ! سَستے میں مل گئ تم کو
ورنہ عشق کی مہنگی قیمت ہے
More Sad Poetry






