بھولا ہو سکتا ہے بےوفا نہیں
Poet: Mubeen By: Mobeen, Islamabadدنیا میں ہر مرض کی دوا نہیں
 عشق لاعلاج ہے اسکی شفا نہیں
 
 عاشقی میں اک نقطہ آغاز تو ہے
 مگر کوئی مقام انتہا نہیں
 
 جسم مٹ جاتا ہے موت سے
 روح کو مگر کبھی فنا نہیں
 
 ہنگامہ دنیا میں یاد نہیں روز جزا
 فکر دنیا تو ہے فکر گناہ نہیں
 
 رو پڑے جو آ کر رو برو
 بھولا ہو سکتا ہے بےوفا نہیں
More Sad Poetry






