بھیگی پلکیں
Poet: Ijaz Ahmad Lodhi By: ابن نیاز, Islamabadایک قطرہ
شفاف سا
صاف سا
گرا جو میرے ہاتھوں پر
میں نے دیکھا
پھر سے دیکھا
اک چہرہ افسردہ سا
نظر مجھے آیا اس میں
جو سراٹھا کر دیکھا
تو
فراق کے خیال میں
کسی کی پلکیں بھیگی تھیں
More Sad Poetry






