Add Poetry

بہاروں میں ہی کیوں وقفِ خزاں وہ کر گیا مجھ کو؟

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

کڑی تھی دھوپ اور بے سائباں وہ کر گیا مجھ کو
بھری دنیا تھی لیکن بے جہاں وہ کر گیا مجھ کو

کہاں کے رنج دے کر نیم جاں وہ کر گیا مجھ کو
کہ خود میرے لیے ہی رائیگاں وہ کر گیا مجھ کو

ضرورت تھی جہاں سب سے زیادہ ساتھ کی اس کے
اسی اک موڑ پر خالی مکاں وہ کر گیا مجھ کو

مرے سارے یقیں جھوٹے، مرے سارے گماں دھوکہ
ہر اک جائے اماں میں بے اماں وہ کر گیا مجھ کو

کھلے ہیں پھول اس کی یاد کے ہر سمت آنگن میں
بہاروں میں ہی کیوں وقفِ خزاں وہ کر گیا مجھ کو

Rate it:
Views: 322
12 Dec, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets