Add Poetry

بہت اکیلے بہت خاموش بہت چپ چاپ رہتی ہوں

Poet: شفق کاظمی By: Shafaq kazmi, Karachi

بہت بولتی تھی نہ میں
بہت سر کھاتی تھی
بہت تنگ کرتی تھی
لیکن اب میں بہت اکیلے بہت خاموش بہت چپ چاپ رہتی ہوں
اب کوئی بولے بھی تو میرا دل نہیں کرتا بولنے کو
اب میں کسی سے کوئی تعلق نہیں رکھتی
اب میں کسی سے دوستی بھی نہیں کرتی
کیوں کے میں نے جان لیا ہے
میں کسی کے قابل نہیں ہوں
میری ذات سوائے تکلیفات کے اور کچھ نہیں دے سکتی
میں نے خود کو بہت اکیلا کر دیا ہے
اب مجھے اکیلے اور خاموش رہنا پسند ہے
پر پھر بھی ایک بوجھ سا ہے دل پر
میں نے کبھی کسی کا برا نہیں چاہا
پھر بھی ہر بار کیسے کسی کو تکلیف دے دی
میں ٹوٹ چکی ہوں ختم ہو چکی ہوں مر چکی ہوں
سنو اب بہت خاموش رہتی ہوں
بہت چپ چاپ رہتی ہوں
 

Rate it:
Views: 773
24 Oct, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets