بہت دن ہو گئے ہیں شائد کنارہ کر لیا اس نے ہمارے بعد بھی آخر گزارہ کر لیا اس نے ہمارہ ذکر تو اس کے لبوں پہ آ نہیں سکتا ہمیں احساس ہے ہم سے کنارہ کر لیا اس نے وہ بستی غیر کی بستی ہے کوچہ غیر کا کوچہ سنا ہے عشق بھی اب تو دوبارہ کر لیا اس نے