Add Poetry

بہت سارے سوالوں کے جواب باقی ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

بہت سارے سوالوں کے جواب باقی ہیں
ابھی تو دیکھنے کئی ادھورے خواب باقی ہیں

وہ جنہیں اپنی آنکھوں نے ابھی تک دیکھا ہی نہیں
ابھی وہ سارے ان دیکھے ہمارے خواب باقی ہیں

پیاس کے صحراؤںمیں دِلاسہ دینے کے لئے
اوجھل بہت سے نظروں سے سراب باقی ہیں

جو تمہاری راہوں میں نچھاور کئے جانے ہیں
ابھی وہ سب حسیں نایاب کِھلتے گلاب باقی ہیں

بھلا کیسے تمہارے ساتھ ہم بےباک ہو جائیں
کہ اپنے درمیاں ٹھہرے ادب آداب باقی ہیں

ابھی ہم کسطرح اِکدوسرے پہ واضح ہو جائیں
ہمارے درمیاں حائل پردے، حجاب باقی ہیں

تم کہاں چلدیئے عظمٰی بھری یہ بزم چھوڑ کے
سبھی مہمان محفل میں ارے جناب باقی ہیں

Rate it:
Views: 660
23 Aug, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets