بہت سی ان کہی باتیں

Poet: UA By: UA, Lahore

بہت سی ان کہی باتیں ابھی کہنے سے رہتی ہیں
بہت سی رنجشیں اپنی ابھی سہنے سے رہتی ہیں

کہاں تک دل کی حالت ہم زمانے سے چھپائیں گے
ان آنکھوں میں رکی لہریں ابھی بہنے سے رہتی ہیں

بہت سی حسرتیں دل میں سمانے کو مچلتی ہیں
بہت سی خواہشیں دل میں ابھی رہنے سے رہتی ہیں

Rate it:
Views: 766
24 Feb, 2010